ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی ٹی روڈ (اکمل سومرو) کورونا لاک ڈاؤن کے سبب پنجاب یونیورسٹی کا فیسوں میں کٹوتی کا فیصلہ، تمام شعبہ جات کو طلبا سے صرف ٹیوشن فیس وصول کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

  پنجاب یونیورسٹی نے کورونا وبا کے باعث طلبا کی فیسوں پر کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، طلبا کی ٹیوشن فیس کے علاوہ باقی تمام فیسیں ختم کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق طلبا سے ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، یونیورسٹی نے تمام شعبہ جات کو صرف ٹیوشن فیس لینے کا اختیار دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی حکام کا کہنا ہےکہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کی وجہ سے طلبا کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن امتحانات سے قبل ایک لاکھ سے زائد امیدواروں کا فرضی امتحان لینے کا بھی فیصلہ کرلیا، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے5اگست 2020سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی/ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ ٹو کے آن لائن تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ الحاق شدہ کالجز کے امیدواروں کی رول نمبر سلپس کالجز کے ای میل ایڈریس پر بھجوادی گئی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں، آن لائن امتحان دینے کے لئے ہر طالبعلم کا اپنا ای میل ایڈریس ہونا لازمی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ای میل ایڈریس فراہم کرنے والے امیدواروں کے لئے پورٹل اوپن کر دیا ہے جس میں ابھی تک پچاس فیصد سے زائد امیدوار خود کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔

آن لائن پورٹل آج 24 جولائی دوپہر 12 بجے تک اوپن رہے گا، تاہم ایسے امیدوار جنہوں نے ای میل ایڈریس پنجاب یونیورسٹی کو مہیا نہیں کیے وہ آن لائن امتحان نہیں دے سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer