ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان حسین درانی : بھارتی کرکٹ بورڈ کا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ کھل کر سامنے آ گیا، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ۔ 

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ ٹی 20 سے باہر کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ۔

آئی سی سی کےمطابق اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کی جگہ لے لی، گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت ہوگئی۔ اس کے علاوہ گروپ سی میں انگلینڈ، اٹلی، نیپال اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ شیڈول پر تحفظات کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے آئی سی سی سے بھارت میں نہ کھیلنے پر وینیوز بدلنے کی استدعا کی تھی۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر کے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم کو باہر کر دیا۔