ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ان علامات کی صورت میں  وٹامن ڈی لینا فوری ترک کردیں

ان علامات کی صورت میں  وٹامن ڈی لینا فوری ترک کردیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وٹامن ڈی ہڈیوں اور دیگر جسمانی نظامات کیلئے انتہائی ضروری ہے اور اس کی کمی انسانی صحت کو شدید متاثر کرسکتی ہے تاہم کچھ علامات ایسی ہیں جس میں وٹامن ڈٰی لینا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ذیل میں ایسی علامات درج کی جارہی ہیں: 

1) متلی، الٹی یا بھوک کا ختم ہو جانا

2) بہت زیادہ پیاس لگنا 

3) چکر آنا، کمزوری یا تھکن

4) سر درد یا الجھن 

5) قبض

 6) دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا

7) ہڈیوں یا پٹھوں میں درد

8) خون میں کیلشیم کا بڑھ جانا (Hypercalcemia)، جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے

اصل میں وٹامن ڈی چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے، یعنی جسم میں جمع ہو سکتا ہے۔
بغیر ٹیسٹ کے یا زیادہ ڈوز (مثلاً 50,000 IU بار بار) لینے سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر یہ مذکورہ بالا علامات ظاہر ہوں تو وٹامن ڈی لینا فوراً بند کردیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

علاوہ ازیں بلڈ ٹیسٹ (25-OH Vitamin D, Calcium) کروائیں اور مستقبل میں صرف ڈاکٹر کے مشورے سے درست خوراک لیں۔