ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ کمپنیوں کے 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ

پرائیویٹ کمپنیوں کے 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: پرائیویٹ آٹا کمپنیوں کی جانب سے 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 دکانداروں کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں کا وائٹ آٹا 120 روپے اضافے کے بعد 770 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے رمضان المبارک سے قبل ریگولر آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دے دیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

پرائیویٹ کمپنیوں کے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوام شدید پریشان ہیں اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ آٹا کمپنیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی آ سکے۔