ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا یمن کو 8 کروڑ ڈالر سے زائد امداد فراہم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا یمن کو 8 کروڑ ڈالر سے زائد امداد فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے یمن کے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے 8 کروڑ 12 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والے 70 سے زائد پاور اسٹیشنوں کو فعال رکھنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات مہیا کی جائیں گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس مقصد کے لیے یمنی وزارت توانائی و بجلی، یمنی آئل کمپنی اور سعودی ترقیاتی و تعمیراتی پروگرام برائے یمن کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کا مقصد یمن کے مختلف صوبوں میں واقع بجلی گھروں کو ایندھن کی مسلسل فراہمی اور مالی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 33 کروڑ 90 لاکھ لیٹر ڈیزل اور مازوت فراہم کیا جائے گا، جس کی مجموعی مالیت 8 کروڑ 12 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔