ویب ڈیسک: ہونڈا نے نئے سال کے آغاز پر سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی قیمتیں اعلان کر دی ہیں۔
کمپنی نے اس فیس لفٹ ورژن میں ہونڈا سینسنگ کو تمام ویریئنٹس میں بطور اسٹینڈرڈ شامل کیا ہے اور فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ہونڈا سِوک فیس لفٹ کی قیمتیں جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں اور یہ تعارفی نرخ محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گے۔
اسٹینڈر ماڈل کی قیمت 84,99,000 روپے، اورئیل ماڈل 88,34,000 روپے اور آر ایس ماڈل کی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔