ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف دو ہفتے شوگر چھوڑنے سے جسم میں آنیوالی حیران کن تبدیلیاں

صرف دو ہفتے شوگر چھوڑنے سے جسم میں آنیوالی حیران کن تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص صرف 14 دن کے لیے اضافی شوگر (پروسیسڈ میٹھی غذائیں اور مشروبات) ترک کر دے تو جسم میں نمایاں مثبت تبدیلیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ شوگر چھوڑنے سے چہرے کی سوجن کم ہوتی ہے کیونکہ انسولین کی زیادتی کے باعث جسم میں پانی جمع نہیں ہوتا، جس سے پیٹ اور کمر میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے، چاہے وزن فوراً نہ بھی گھٹے۔

ماہرینِ امراض معدہ کے مطابق شوگر کم کرنے سے جگر پر بوجھ کم ہوتا ہے، جو فیٹی لیور کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آنتوں میں گیس، اپھارہ اور خمیر کم ہو جاتا ہے، جبکہ جلد کی صفائی بہتر ہوتی ہے اور کیل مہاسوں کی شکایت میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

ابتدائی دنوں میں شوگر کی طلب، سر درد، تھکن اور چڑچڑاپن جیسی علامات محسوس ہو سکتی ہیں، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی نشے کی لت نہیں بلکہ دماغ کے ریوارڈ سسٹم کی عارضی تبدیلی ہے۔ دو ہفتوں کے اندر اکثر افراد میں شوگر کی خواہش کم، توانائی میں استحکام، اپھارہ کم، نیند بہتر اور بے وقت بھوک میں واضح کمی محسوس کرتے ہیں۔ انسولین کا ردِعمل بہتر ہوتا ہے اور فاسٹنگ شوگر میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ عمل وزن کم کرنے کا جادوئی طریقہ نہیں بلکہ میٹابولزم کو بہتر بنانے اور انسولین اسپائکس کو کنٹرول کرنے کا قدرتی طریقہ ہے۔