ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی میں تعلیم کے عالمی دن کی تقریب, طلبہ میں تحائف تقسیم

یو ای ٹی میں تعلیم کے عالمی دن کی تقریب, طلبہ میں تحائف تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:   یو ای ٹی میں تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی، جبکہ ڈینز، رجسٹرار، ڈی ایس اے اور پی آر او سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

یہ تقریب یو ای ٹی میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول میں منعقد ہوئی، جہاں طلبہ نے تلاوتِ قرآن، نعت اور تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود بڑے خواب دیکھنے چاہئیں، کیونکہ کامیابی کی بنیاد محنت، لگن اور کردار پر ہے۔

 ڈاکٹر شاہد منیر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جو ایک قومی المیہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر بچے کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔