ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے درخواست دی تھی کہ نجف حمید کی ضمانت خارج کی جائے، تاہم دفاع نے موقف اختیار کیا کہ کیس کے اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں بیان دے کر معاملہ طے ہونے کا کہا تھا۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر اور وکیل میاں علی اشفاق کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ ریکارڈ ریاست کا تھا جس میں ردوبدل کیا گیا، مزید تفتیش کے لیے نجف حمید کی کسٹڈی ضروری ہے اور شکایت کنندہ کے ساتھ معاملات طے پا جانے سے ضمانت خارج نہیں کی جا سکتی۔

دفاعی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس وکالتی تاریخ میں منفرد ہے کیونکہ تفتیشی افسر خود شکایت کنندہ ہے، جبکہ اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں بیان دے کر معاملہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی اور کیس کو مزید چلانے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 16 سال میں تفتیش نہ ہونے کے بعد اب تفتیش کا مقصد کیا ہے اور ایف آئی اے نے خود کہا کہ انہیں ضمانت کے بارے میں علم نہیں تھا، حالانکہ عدالت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل موجود تھے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔