ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری چڑیا گھروں میں بیمار شیروں کو پر سکون موت دینے کا فیصلہ

 سرکاری چڑیا گھروں میں بیمار شیروں کو پر سکون موت دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:ملک میں شیروں کے حملوں کے بڑھتے واقعات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔

 فیصلے کے مطابق سرکاری چڑیا گھروں میں شدید بیمار شیروں کو پر سکون موت دی جائے گی۔

کمیٹی نے لاعلاج اور طویل بیماریوں میں مبتلا شیروں کے کیسز کا جائزہ لیا،  پہلے مرحلے میں 10 شدید بیمار شیروں کی نشاندہی کی گئی۔

جائزے کے مطابق 3 شیر لاہور سفاری زو، 1 لاہور چڑیا گھر جبکہ 7 شیر بہاولپور چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پر سکون موت کا عمل مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور اس اقدام کا مقصد جانوروں کو طویل تکلیف سے نجات دلانا ہے۔