ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ٹمپرڈ ،جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف کارروائی جاری

لاہور: ٹمپرڈ ،جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف کارروائی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہورپولیس نےسنیپ چیکنگ و ناکہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔
رواں سال سنیپ چیکنگ ،ناکہ جات پر15ہزارسے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ  کی گئی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 59ہزار966 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا ، بغیر کاغذات کے221 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ  9اپلائیڈ فارموٹرسائیکلوں کو تھانے بند کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ناکہ جات پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں ،مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ چوری شدہ، ٹمپرڈ ،جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

سی سی پی او  نے  ہدایت کی ہے کہ ناکہ جات پرمشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کریں،فیلڈ سٹاف ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سخت چیکنگ کریں اور موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیکنگ کے دوران شہریوں سے شائستگی سے پیش آئیں۔