ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن کا ہوائی فائرنگ اور جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈولفن کا ہوائی فائرنگ اور جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈولفن کا ناجائز اسلحہ و ہوائی فائرنگ، چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن ٹیم کی جانب سے ڈیفنس میں مشکوک گاڑی کو روکا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد پاکستان چوک پر کار کو راؤنڈ اپ کیا۔
ڈولفن سکواڈ  کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب ڈولفن سکواڈ نے ایمپوریم مال سے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سےناجائز اسلحہ اور گولیاں و میگزین برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان ارحم اور ظہیر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس، چوہنگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔