ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا  کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ  بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے،بلاول بھٹو نے کہا کہ معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت جس مشکل میں ہے، ہم سب ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، دوسری جانب ہمارے پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مفت بجلی فراہم کرنےکا ٹھوس منصوبہ موجود ہے۔

Ansa Awais

Content Writer