شہر میں دھند کا راج ،سردی کی شدت بھی برقرار،  درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہر میں دھند کا راج ،سردی کی شدت بھی برقرار،  درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاطمہ عارف: لاہور شہر میں دھند کا راج برقرار  ،حد نگاہ میں نمایاں کمی ہے سردی کی شدت بھی برقرار ہے ۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے دھند کے ساتھ خشک سردی کی شدت بھی برقرار ہے ماہرین نے  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت ہے ان کا کہنا تھا ٖغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 173ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور شہر  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر آگیا لاہور کے مختلف علاقوں جن میں فیز8-ڈی ایچ اے 312،پولو گراؤنڈ میں شرح 178ریکارڈ کی گئی ہے اور اسی طرح ایچیسن کالج 179،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح207ریکارڈ کی گئی ہے۔