ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ، ماں بیٹی موقع پر جاں بحق

  کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔ 

 ٹریفک کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی موقع پر دم توڑ  گئیں جبکہ باپ اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 زخمی ہونے والے گھر کے سربراہ نیاز کا کہنا ہے کہ ٹرالر نے ہمیں سائیڈ ماری جس  کی وجہ سے موٹرسائیکل گرگئی اور پیچھے آنے والا ٹرالر ہم پر چڑھ گیا۔ 

 پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ماں بیٹی سمیت 4 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی شناخت 43 سالہ نادیہ اور 15 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی۔