(ویب ڈیسک)پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
پاک سوزوکی نے قیمتوں میں ایک لاکھ 15 ہزار سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ۔پاک سوزوکی کمپنی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے قیمتیں بڑھانی پڑیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی خام اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے، غیر ملکی کرنسی کی غیر مستحکم صورتحال نے کمپنی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔