ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نئے ریکارڈ قائم

gold
کیپشن: gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سونے کی قیمت میں پھر اضافہ،سونا نئی بلند ترین سطح قائم کر گیا۔ 

  عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 1938 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اثرات ہوئے،ایک تولہ سونا 1150 روپے مہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 89 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

10 گرام سونا 986 روپے مہنگا ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار 294 کی بلند سطح پر پہنچ گئی،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2100 روپے پر برقرار رہی۔ دوسری جانب  پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230روپے 40پیسے  پر فروخت ہو رہا ہے 

 علاوہ ازیں  کاروباری روز کےدوسرے روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری  نظر آئی ہے ، 100انڈیکس میں612 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے 39ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی  ہے ،  کاروباری روز کا  آغاز ہنڈرڈ انڈیکس نے 38ہزار 443 پوائنٹس کیساتھ شروع کیا  اور 1.59فیصد اضافے کے ساتھ دن کے اختتام پر 39ہزار 91پوائنٹس پر مارکیٹ بند ہوئی