غریب کی ہنڈیا کو تڑکا کیسے لگے گا؟ گھی اور آئل نایاب

Oil and Ghee
کیپشن: Oil and Ghee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر تو 10 روز سے سستا گھی اور آئل نایاب ہوگیا ہے ۔غریب پیٹ کا آگ بجھانے کیلئے وفاقی حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیجانب دیکھنے لگا۔

غریب ہنڈیا کو تڑکا لگانے کیلئے وفاقی حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا منتظر ہے ،کیونکہ 10 روز گزر جانے کے باوجود بھی یوٹیلٹی سٹورز پر سستے داموں والے گھی اور آئل کی دستیابی کو یقینی نہ بنایا جاسکا  ۔سستے گھی اور آئل کی خرید کیلئے یوٹیلٹی سٹورز آنے والا غریب طبقہ خالی ہاتھ لوٹنے لگا ہے شہری کہتے ہیں اتنے پیسے پاس موجود نہیں ہی کہ مارکیٹ یا یوٹیلٹی سٹورز سے مہنگا گھی اور آئل خریدیں ،وفاقی حکومت ان کے حال پر رحم کرے ۔