بنوں، دیسی ساختہ بم دھماکے میں اہلکار شہید

بنوں، دیسی ساختہ بم دھماکے میں اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-24/news-1674533895-3798.jpg

صدر مملکت عارف علوی نے جام شہادت نوش کرنے پر شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

قبل ازیں چکاب سیکٹر میں ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کے حملے میں، فورسز کے4 اہلکار شہید ہوگئےتھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں  نے حملہ کیا ہے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-24/news-1674533900-9468.jpg