انارکلی دھماکہ میں ملوث ملزم سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

Progress in investigation of Anarkali blast
کیپشن: Anarkali Blast Follow up
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)انارکلی دھماکہ کی تفتیش میں پیش رفت ، دھماکے میں ملوث شخص دھماکہ خیز مواد رکھنے کے بعد رکشہ پر بیٹھ کر سبزی منڈی کی جانب فرار ہوا، کیمروں کی پہنچ سے دور ہونے کے بعد تاحال مرکزی کردار کو حراست میں نہ لیا جا سکا ۔

 ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا ، لاری اڈہ سبزی منڈی کے قریب اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو لاری اڈا تک لےجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ،رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ابتدائی تفتیش میں رکشہ ڈرائیور نے بیان دیا کہ مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer