لاہور میں ٹرام چلانے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کی خدمات لینے کافیصلہ

 لاہور میں ٹرام چلانے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کی خدمات لینے کافیصلہ
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے : لاہور میں ٹرام چلانے کے لیے حکومت اب نجی سرمایہ کاروں کی مدد حاصل کرے گی ۔کینال روڈ پر ٹرام چلانے کیلئے69 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ۔بھاری بجٹ نہ ہونے پر پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منصوبہ مکمل کرے گی۔

 لاہور میں ٹرام چلانے   کیلئے  پنجاب حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کی مددحاصل کرنے  کافیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چند روز قبل ٹرام منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کی لاگت ، فنڈنگ  سےمتعلق بھی آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کی تکمیل پر رائے دی ہے ۔کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلائی جائے گی۔

ٹرام سروس پر روانہ 40 ہزار افراد سفر کریں گے ۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق 19 کلومیٹر ٹرام سروس ٹریک کی تعمیر پر 3 سال میں مکمل ہوگی  اور پنجاب حکومت 40 سال تک نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے یہ منصوبہ چلا سکے گی۔