ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2021 کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے، جو روٹ نےگزشتہ سال 15 ٹیسٹ میچز میں 1708 رنز اسکور کیے، جس میں 6 سنچریاں شامل ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے 14 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-24/news-1643012362-1555.jpg
ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کے لیے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا جس میں بھارت کے روی چندر ایشون، نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن اور سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے شامل تھے۔