کون کون بنے گاقومی ٹیم کاکوچ؟ درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

 کون کون بنے گاقومی ٹیم کاکوچ؟ درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کے لئے درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، بورڈ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کوچز کا تقرر کرے گا۔

پاکستان کرکٹ  بورڈ  کی جانب سے قومی ٹیم کےہائی پرفارمنس کوچ ، پاورہٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ ، باؤلنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کوچ کے لیے ثقلین مشتاق کو ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تعینات ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے چیئرمین رمیز راجا نے غیر ملکی کوچز سے بھی رابطہ کیا ہے۔