سفاری زو میں جانوروں کی سکیورٹی خطرے میں پڑگئی

سفاری زو میں جانوروں کی سکیورٹی خطرے میں پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہورسفاری زو سے ہرن کون چرا لے گیا، کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا، انتظامیہ ملازموں کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے خاموش ہوگئی، چوری کیس میں پیش رفت ہوئی نہ کسی کو گرفتار کیا گیا، ملازموں کی انکوائری بھی نہ ہوسکی۔

لاہور زو سفاری میں سکیورٹی سٹاف کی کمی کی وجہ سے جانوروں کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں تین سکیورٹی افسر زو کی سیکورٹی پر معمور ہیں۔ 242 ایکڑ پر محیط زو میں سکیورٹی انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے چوری کی واردتیں معمول کا حصہ بن گئی ہیں۔ 

دوسری جانب لاہور زوسفاری سے ہرنوں کی چوری کے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔ سفاری زو کی انتظامیہ نے شبہ کی بنیاد پر ملازموں کو شوکاز نوٹسزتو جاری کیے، لیکن جنہیں شوکاز نوٹسز ملے وہی تاحال زو کی سکیورٹی پر معمور ہیں۔

مقدمہ کے اندراج کے بعد بھی ہرن چوری کیس میں کسی کو گرفتار نہ کیا جاسکا، چوری کی دونوں وارداتیں یکے بعد دیگرے ہوئی تھیں۔