رائل پارک (زین مدنی ) بالی ووڈ میں اکثر ایسے گانے سننے کو ملتے ہیں جو پاکستانی کی نقل کرکے تیار کئے جاتے ہیں یعنی خود سے اچھا میوزک نہ بنے تو دوسرے کا چوری کرلیا جائے۔
اب بھارت نے ایک اور پاکستانی گانے کی نقل کرتے ہوئے بی بی صنم جانم کا ریمک بناتے ہوئے گانے کا بیڑا غرق کردیا۔گزشتہ ہفتے بھارت کے معروف میوزک پلیٹ فارم ٹی سیریز نے پاکستانی گانے کی نقل کرتے ہوئے بی بی صنم جانم کے ریمک کو ریلیز کیا گیا ہے۔
اس گانے کو سال 2010 میں پاکستانی گلوکار زیب اور ہانیہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 3 کے لیے گایا تھا، پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے رِسک پر سنیں، تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا بالی ووڈ میں ایسی بیشتر مثالیں موجود ہیں۔
چند ماہ قبل ٹی سیریز کی ہی جانب سے90 کی دہائی میں گایا جانے والا جنون گروپ کا گانا سیونی کا ری میک پیش کیا گیا تھاجسے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران نے گایا تھا۔جس پر سلمان احمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جب میں کالج میں ہوتا تھا تو کیمپس میں ہر کوئی بولی وڈ یا مغربی گانے گارہا ہوتا تھا اب بالی ووڈ جنون کے گیت گارہا ہے۔