آن لائن ٹیکسی کی طرز پر ریسکیو ایپ بھی بنے گی

آن لائن ٹیکسی کی طرز پر ریسکیو ایپ بھی بنے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (عرفان ملک) ریسکیو 1122 کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، اب لاہوریئے ایپ کی مدد سے ٹیکسی کی طرز پر قریبی ایمبولینس بھی اپنی مدد کے لیے بلا سکیں گے، پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اب جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہو رہا ہے اور آن لائن ٹیکسی ایپ کی طرز پر ریسکیو کی ایپ بھی بنے گی، ایمبولینس کی لوکیشن کو بھی ٹریس کیا جا سکے گا، ریسکیو کو جب کالز موصول ہوتی تھیں تو اکثر لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں لیکن ایپ کی مدد سے زخمیوں کی لوکیشنز ٹریس کرنے میں ایمبولینس کو بھی مدد مل سکے گی۔

  ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ریسکیو کنٹرول روم میں ایپ کوانسٹال کیا جائے گا، جہاں پر کنٹرول روم میں کال موصول ہونے کے بعد زخمیوں کیلئے ایپ کی مدد سے قریبی ایمبولینس بھجوائی جائے گی، جبکہ دوسرے فیز میں شہری اینڈ رائیڈ فون پلے سٹور سے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، ریسکیو ایپ کو لاہور سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا، جس کی کامیابی کی صورت میں اس کو ملک بھر کی ایمبولینس سروسز کیساتھ بھی الحاق کیا جا سکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer