شعیب ملک نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی جیت کا راز بتا دیا

شعیب ملک نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی جیت کا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے شاندار کم بیک کی وجہ اپنی مثبت سوچ کو قرار دیا دے دیا جبکہ بنگالی کپتان محموداللہ نے پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کو اپنی شکست کی وجہ قرار دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوجوان بلے باز احسان علی کا کہنا تھا کہ پچ سلو ہونے کی وجہ سے ان کو اپنے کھیلنے کا جارحانہ انداز تبدیل کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں شعیب ملک نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کم بیک پر خوش ہیں ان کی کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، اس وقت وہ ورلڈ کپ نہیں بلکہ اگلے میچ کا سوچ رہے ہیں۔

بنگالی کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ اوپنرز کے اچھے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پانا، پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ شکست کی وجہ بنی۔

بنگالی کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لئے ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ ٹیم میٹنگ کے بعد پچ دیکھ کرکیا جائے گا، ہماری کوشش ہو گی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کریں۔