وکلاء کو الاٹ کئے گئے نئے چیمبرز کی الاٹمنٹ منسوخ

وکلاء کو الاٹ کئے گئے نئے چیمبرز کی الاٹمنٹ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور بار کے وکلاء کو الاٹ کئے گئے نئے چیمبرز کی الاٹمنٹ منسوخ کردیئے گئے، پاکستان بار کونسل نے قبضے فوری واگزار کروانے کا حکم دے دیا۔

چئیرمین اپیل کمیٹی پاکستان بار عابد ساقی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، پاکستان بار کونسل کی اپیل کمیٹی نے لاہور بار کے سابق صدر ارشد ملک کی جانب سے کی گئی تمام الاٹمٹس منسوخ کرکے قبضے فوری واگزار کروانے کا حکم دیا اور وکلاء کو چیمبرز کی الاٹمنٹ کے لئے لاہور بار کے چار سابق صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں اصغر گل، چوہدری عمران مسعود، راجہ جاوید اقبال اور چوہدری محمد نعیم بھی کمیٹی میں شامل ہیں، پاکستان بار کونسل نے کمیٹی کو وکلاء سے تمام غیر قانونی قبضے واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔  کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وکلاء کو شفاف اور منصفانہ انداز میں الاٹمنٹ کا طریقہ کار واضح کرے، کمیٹی کو خواتین اور اقلیتی وکلاء کے لئے مخصوص کوٹہ مختص کرنے کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔

 سابق صدر لاہور بار ارشد ملک نے بغیر بیلٹنگ ساڑھے تین سو وکلاء کو چیمبرز الاٹ کئے تھے، جس کےخلاف وکلاء نے پنجاب بار اور پاکستان بار کونسل میں اپیلیں دائر کررکھی تھیں۔

Shazia Bashir

Content Writer