ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں نئے ڈویژنز ، اضلاع اور حدود سامنے آگئے۔ منظوری بھی ہوگئی

بلوچستان میں نئے ڈویژنز ، اضلاع اور حدود سامنے آگئے۔ منظوری بھی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان میں نئے ڈویژنز ، اضلاع اور حدود سامنے آگئے۔ منظوری بھی ہوگئی۔

بلوچستان صوبائی کابینہ کے 19 جنوری 2026 کے اجلاس میں صوبے میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام اور حدود کی ازسرِ نو ترتیب سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

برشور کے نام سے نیا ضلع بنانے کی منظوری، ہیڈکوارٹر برشور ہوگا جبکہ توبہ کاکڑی اس کا حصہ ہوگی۔پشین ڈویژن قائم کیا جائے گا جس میں پشین، بارشور، چمن اور قلعہ عبداللہ شامل ہوں گے (ہیڈکوارٹر: سرانان)کوئٹہ ضلع کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کر کے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کیا جائے گا۔

ژوب ڈویژن کی موجودہ حدود برقرار رہیں گی (ژوب، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ) جبکہ لورالائی ڈویژن میں لورالائی، دکی، موسیٰ خیل اور ضلع زیارت شامل ہوں گے۔

کوہِ سلیمان” کے نام سے نیا ڈویژن قائم ہوگا (اپر ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان)  ہیڈکوارٹر رکھنی۔نصیرآباد ڈویژن بدستور برقرار رہے گا جس میں جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

کابینہ نے باقی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے