ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : شہریوں کیلئے بڑی سہولت ، موبائل فیسیلیٹیشن وینز سروس شروع

اسلام آباد : شہریوں کیلئے بڑی سہولت ، موبائل فیسیلیٹیشن وینز سروس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ٹریفک پولیس نے بڑی سہولت فراہم کر دی جو کہ  ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں ضروری ٹریفک خدمات فراہم کرنے کے لیے موبائل فیسیلیٹیشن وینز سروس شروع کر دی ہے۔

23 فروری سے شروع ہونے والی یہ وین سروس جس میں جس میں پولیس اسٹیشن آن وہیلز (PS) شامل ہے، یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ یہ سروس روزانہ صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کام کرے گی۔

اس وین سروس کے ذریعہ اسلام آباد کے رہائشی افراد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، عمومی تصدیق، کریکٹر سرٹیفکیٹ، اور گم شدہ دستاویزات کی رپورٹنگ جیسی خدمات حاصل کر سکیں گے۔

مزید برآں، ہیلپ اینڈ فیسیلیٹیشن ڈیسک شام 7:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک اہم تجارتی مراکز، بشمول F-10 مرکز، سپر مارکیٹ F-6، 1-8 مرکز، اور جناح سپر F-7 پر کام کریں گے، تاکہ اوقات میں شہریوں کی مدد کی جا سکے۔