ویب ڈیسک : حکومتی پروگرام بی آئی ایس پی کے تحت خواتین کو مفت سِم فراہم کی جا رہی ہیں۔
خواتین کو با اختیار کیے جانے اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کے سرکاری پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو مفت سِم فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ خواتین مفت سِم حاصل کرنے اور سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے کسی بی قریبی بی آئی ایس پی کے دفتر یا کیمپ سائٹس پر تشریف لائیں۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو ہی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مفت سِم فراہم کی جائے گی اور اسی سم پر بی آئی ایس پی سوشل پروٹیکشن والٹ کھولا جائے گا۔
مستقبل میں بی آئی ایس پی کی تمام اقساط، وظائف اور مالی امداد اسی والٹ کے ذریعہ منتقل ہوں گے۔
تاہم فراہم کی جانے والی سم صرف ایک عام سم نہیں بلکہ خواتین کا ڈیجیٹل بٹوہ ہے اور اس کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔