ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے سےاہم خبر

 بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے سےاہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی  :16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالےسےاہم خبرآگئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہےاوریکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کااجرا شروع کردیا جائےگا۔
پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے،پرمٹ یا لائسنس لینے کے خواہشمند امیدواران کیلئے روڈٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ بنوانےکےلئے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہوگی،پرمٹ بنوانے کےلئے ب فارم کے ساتھ والد یا گارڈین کی اجازت کااشٹام پیپر ساتھ لف کرنا ہوگا، 16 سے 18سال کے بچوں کو ون ٹو فائیو سے اوپر سی سی کی بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،الیکٹرک بائیکس بھی اسی طرح ایک محدود لمٹ سے اوپر کی نہیں چلا سکیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18سال کی عمر پوری ہوتے ہی منسوخ کردیا جائےگااورنیا لائسنس جاری کروانا پڑے گا۔