ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے کزن کے گھر میں بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے واردات کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ7 لاکھ روپے نقد اور 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات ن لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔