ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’گنجائش سے زیادہ سٹوڈنٹس کو نہ بٹھایا جاۓ‘ سکولز ٹرانسپورٹ سے متعلق احکامات جاری

’گنجائش سے زیادہ سٹوڈنٹس کو نہ بٹھایا جاۓ‘ سکولز ٹرانسپورٹ سے متعلق احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بچوں کو اسکولز تک پہنچانے والی ٹرانسپورٹس کے مالکان کو احکامات جاری کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ۔ 

وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ والدین اور نجی اسکولز انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے روڈ سیفٹی ایس اور پیز پر عمل کرنے والی ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول ٹرانسپوٹرز کے پاس فٹنیس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، اسکول انتظامیہ ٹرانسپورٹز کو سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تنبیہ نامہ بھی جاری کریں۔

اسکول ٹرانسپورٹرز محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سے QR کوڈ والا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں یا اس کی تجدید کروائیں، سٹوڈنٹس کی سیفٹی کی خاطر روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل کرنا لازمی ہے۔

سید سردار علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسکول وینز میں گنجائش سے زیادہ سٹوڈنٹس کو نہ بٹھایا جاۓ، سٹوڈنٹس کی اسکول ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے، اترتے وقت احتیاط کرنے اور محفوظ روڈ سائیڈ کا انتخاب کرنے پر عمل کیا جاۓ۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ، طلباء کو سڑک پر چلتے وقت سائیڈ کا انتخاب کرنے اور روڈ دونوں اطراف دیکھ کر روڈ کراس کرنے کی ضروری تنبیھ بھی کریں، محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے روڈ سیفٹی اقدامات قابل ستائش ہیں شہری ذمہ داری کے طور پر سب کو اس میں ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔