ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی وفنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 9 اشتہاری گرفتار

دہشتگردی وفنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 9 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے بین الصوبائی دہشتگردی و فنانشل کرائم کےاشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق دہشتگردی وفنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 9 اشتہاریوں کو مختلف جگہوں سےگرفتار کیا گیا، تمام ملزم فیصل آباد، قصور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے، جنہوں نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیئےتھے۔ 

ڈولفن ٹیم نےدہشتگردی کےمقدمہ میں اشتہاری ملزم نواز کو بھی دھر لیا، جو ساہیوال پولیس کومطلوب تھا۔

ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ تمام ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 6 سال سے لاہور میں روپوش تھے، جنہیں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی اور ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بابر، نواز، عمران، جابر ودیگر کارروائی کیلئے تھانہ ہنجروال، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار دیگر کے حوالے کردیے گئے ۔