عابد چودھری:سنوکر کلب میں پر نس جٹ، اظہر نےنوریز پر ساتھیوں سمیت تشدد کیا، نوجوان پر بہیمانہ تشدد کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ گیم ہارنے پر انس اور اظہر ساتھیوں سمیت کلب پہنچا، ملزمان نوجوان نوریز کو تشدد کا نشانہ بناتے کلب سے باہر لے گئے۔
متاثرہ نوجوان نوریز کا کہنا تھا کہ ملزمان کلب کے باہر لیجا کر گن پوائنٹ پربھی تشدد کرتے رہے،واقعہ کی سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔
متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ پولیس کارروائی کرنے کی بجائے ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہی ہے،پولیس حکام نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔