ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بم کی اطلاع ،امریکہ سے دہلی جانے والی فلائٹ کی اٹلی میں ہنگامی لینڈنگ

بم کی اطلاع ،امریکہ سے دہلی جانے والی فلائٹ کی اٹلی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا،ایک سینئر اہلکار نےبتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بوئنگ 787-9 ڈریملائنر میں 280 سے زائد افراد سوار تھے، روم میں غیر متوقع طور پر رکے۔ پولیس نے لینڈنگ کے بعد طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا، چیکنگ کے بعد جب کوئی ثبوت نہ ملا، تو طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی گئی، طیارہ بحیرہ کیسپین کے اوپر پرواز کر رہا تھا جب اچانک اس کا راستہ تبدیل کرکے اس کا رخ اٹلی کی طرف کردیا گیا۔

 جب طیارہ اٹلی کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تو سکیورٹی خدشات اور حفاظتی اقدامات کے طور پر اطالوی جنگی طیاروں نے طیارے کو فضا میں گھیر لیا، بعد ازاں ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کی روم میں بحفاظت لینڈنگ ہوگئی ہے، بم سکواڈ نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔