طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے: نوازشریف

طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے: نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

 قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے شریف میڈیکل ٹرسٹ سٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب شہبازشریف ،گورنر پنجاب،اساتذہ اور ینگ ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اس پروقار تقریب میں شرکت پر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے، میں اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، اساتذہ کی محنت نے تمام طلبا کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ طلبا کے والدین ان کی اس  کامیابی میں برابر کے شریک ہیں، شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا گیا پودا آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے 100فیصد میرٹ کی شرط ہے شریف میڈیکل کالج میں سفارش نہیں میرٹ کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے،آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ، ستارے ہمیشہ اندھیرے میں زیادہ چمکتے ہیں، آپ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کو رحم دل بنائیں ، نوجوان ملک کو آگے تک لے کرجائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے نوجوان طلبا سے کہا کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، آپ نے اصلاح اور معاشرے میں بہتری کیلئےدل لگا کر محنت کرنی ہے، آپ نے خود کو انتشار،گالی گلوچ اور بدتہذیبی سے دور رکھنا ہے، اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔