پی ایس ایل 8: کراچی کی خراب پرفامنس پر سوال، بابر کا دلچسپ جواب

پی ایس ایل 8: کراچی کی خراب پرفامنس پر سوال، بابر کا دلچسپ جواب
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کراچی کنگز کی شکستوں سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کو اسلام آباد یونائییڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کراچی کنگز چھوڑ گئے تو کافی بات ہو رہی تھی کہ کنگز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی لیکن کنگز کو مسلسل شکستوں کا سامنا ہے آپ کو کیا لگتا ہے؟، اس پر ’’بابراعظم نے جواب دیا کہ میں انکا کوچ تھوڑی ہوں!‘‘۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر