برطانیہ میں مہنگائی عوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور

برطانیہ میں مہنگائی عوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں مہنگائی کےطوفان نے لوگوں کو فاقہ کشی پرمجبور کردیا۔

ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں  طلبہ کی بڑی تعداد کے پاس فیس کی رقم جمع کرانا تو دور بڑی تعداد  کا کلاسز لینے کے لیےآنا جانا مشکل ہوگیا ہے۔سروے میں بتایا گیا کہ طلبہ کلاسوں سے غیر حاضر ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں اور طلبہ کی ایک غیرمعمولی تعداد داخلہ ملنے کے بعد کلاسیں نہیں لے سکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں بسوں اور ٹرینوں کےکرایوں میں 5.9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لندن کے ہر گھر کا کاؤنسل ٹیکس بھی 9.7 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا۔