محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 6 اضلاع میں 4 ہزار سے زائد سکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کیے جائیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کرنے کی پالیسی جاری کر دی، سکول ٹیچنگ انٹرنز 6 مراحل میں بھرتی کیے جائیں گے، ہر مرحلے میں 6 اضلاع کو سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی، پہلے مرحلہ میں ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، میانوالی، راجن پور اور سیالکوٹ میں بھرتی کی جائے گی، پرائمری سکولوں کیلئے میٹرک پاس رکھے جائیں گے، مڈل سکولوں کیلئے بی اے پاس اور ہائی سکولوں کیلئے گریجویٹ پاس امیدوار رکھے جائیں گے، مذکورہ اضلاع میں 4 ہزار سے زائد سکول ٹیچنگ انٹرنز رکھے جائیں گے، سکول کے قریب رہائش پذیر ٹیچنگ انٹرنز کو ترجیح دی جائے گی جبکہ بھرتی کوالیفکیشن اور انٹرویوز کی بنیاد پر ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ لٹریسی نے نئی بھرتیاں  کرنے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری محکمہ لٹریسی سمیرا صمد کی جانب سے محکمہ میں نئی بھرتیوں کیلئے کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے، سمری میں گریڈ 5 سے گریڈ 16 تک کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی ہے، کیبنٹ ونگ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے قانون کو پیش کردی، منظوری کے بعد محکمہ میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer