ایس ایس پی مفخر عدیل کیس :پولیس پیٹی بھائی کو بچانے میں مصروف

ایس ایس پی مفخر عدیل کیس :پولیس پیٹی بھائی کو بچانے میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کےمبینہ قتل کےمعاملےمیں اسد بھٹی کی غیرقانونی حراست کےخلاف کیس کی سماعت،جسٹس محمد وحید خان نےکیس جسٹس شہرام سرورچوہدری کی عدالت بھجوادیا،عدالتی حکم کےباوجود اسد بھٹی کوبازیاب کرا کرعدالت پیش نہ کیا گیا۔


لاہور ہائیکوٹ  کے جج جسٹس محمد وحید خان نےمغوی اسد بھٹی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے  بغیرکارروائی کل تک ملتوی کر دی،کیس کی سماعت کاآغازہوا تو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس شہرام سرور چوہدری سن چکےہیں جس پرجسٹس محمد وحید خان نےکہا کہ تواس کیس کو بھی وہیں لگایا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سےموقف اختیارکیا گیا ہےکہ اسد بھٹی خود پولیس کے سامنےپندرہ فروری کو پیش ہوئے،15 فروری سےآج تک اسد بھٹی کوغیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے،اسد بھٹی شوگر،بلڈ پریشر کےمریض اورعارضہ قلب میں مبتلا ہیں،درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت اسد بھٹی کوبازیاب کرانےکا حکم دے،،عدالت نےایس پی سی آئی اے ماڈل ٹائون کواسد بھٹی کو پیش کرنےکا حکم دے رکھا تھا۔


یاد  رہے کہ پولیس کو دورانِ حراست بیان میں اسد بھٹی نے بھی اہم انکشافات کئے تھے،اپنے بیان میں اسد بھٹی نے بتایا کہ شہبازتتلہ کو مفخرعدیل نے7فروری کوشراب میں گولیاں ملاکردیں،مفخرعدیل نےتکیےسےشہبازتتلہ کاسانس بندکیا،لاش کےٹکرے  تیزاب سےبھرےڈرم میں رکھےگئے،بڑےڈرم سے مواد2چھوٹےڈرموں میں ڈال کرجیپ میں رکھاگیا،یہ ڈرم گندے نالے میں بہادئیے گئے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer