غیر عورتوں کو گھر لانے سے روکنے پر شوہر نے بیوی سے شرمناک کام کردیا

غیر عورتوں کو گھر لانے سے روکنے پر شوہر نے بیوی سے شرمناک کام کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کی عدالت میں ایک ایسی خاتون کو پیش کیا گیا جس کے خاوند نے تشدد کرکے بیوی کے سر کے بال کاٹ دیئے۔ عدالت نے لیاقت آباد پولیس کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 
ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کی عدالت میں پیش ہونے والی سترہ سالہ لڑکی ماہی لیاقت آباد کی رہنے والی ہے اس کی شادی ایک سال قبل شارت کے ساتھ ہوئی۔ ماہی بی بی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد غیر عورتوں کو گھر لاتا تھا میں نے منع کیا تو تشدد کیا جس کے بعد وہ والدین کے گھر آ گئی جہاں پر شوہر نے  آکر اس پر  تشدد کیا اور قینچی سے بال کاٹ دیئے ۔
عدالت میں ماہی بی بی کے ساتھ اس کا والد فیصل اور وکیل اثر مہندی ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔  وکیل نے ساری صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے ماہی بی بی کی طرف سے اندراج مقدمے کی درخواست پر لیاقت آباد پولیس سے کل رپورٹ طلب کرلی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔