( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جناح ہسپتال میں زیرعلاج، مریم نواز کل عدالتی فیصلے کے حوالے سے پر امید، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی خیر کرے گا۔
جناح ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی عیادت کے لئے مریم نواز دوپہر کا کھانا لے کر پہنچی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ کل اللہ تعالی خیر کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میاں نوازشریف کے علاج پر 28 کروڑ کے سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا۔
مریم نواز کی آمد کے موقع پر کارکنان کی دھکم پیل سے ہسپتال کے باہر گملے بھی ٹوٹ گئے، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان میاں نوازشریف کی پاکستان میں انجیوگرافی کروانے کے حوالے سے جواب دینے سے گریزاں رہے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے والد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔