محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ پر بجلی گرادی

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ پر بجلی گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ پر نئی ذمہ داری کی بجلی گرادی، میٹرک سالانہ امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹی لازمی قرار، ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے ہونیوالے سالانہ امتحانات کی اساتذہ کے ذریعے نگرانی کا معاملہ حل کرلیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی ڈیوٹی لازمی قرار دیدی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے اساتذہ امتحانات میں ہر صورت ڈیوٹی کریں گے جبکہ تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لازمی قرار دے دی گئی ہیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو اساتذہ امتحانی ڈیوٹی نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ یاد رہے کہ میٹرک امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔