ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

90 سالہ نوجوان کی 25 سالہ لڑکی سے ہوائی شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ نوجوان کی 25 سالہ لڑکی سے ہوائی شادی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر شادی کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ 

معروف فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی یہ انوکھی ویڈیو شیئر کی ہے، ساتھ ہی اُس فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ برسوں میں بے شمار شادیوں کی عکس بندی کے باوجود یہ تقریب ان سب سے بالکل مختلف تھی.یہ شادی زمین پر نہیں بلکہ فضا میں ہوئی۔ نجی طیارے کے اندر سجی ہوئی تقریب میں  پھولوں کی دلکش سجاوٹ کی گئی تھی اور  محبتی جوڑا بادلوں کے اوپر ایک دوسرے سے عہدِ وفا کر رہا تھا۔ بادلوں کے اوپر  شادی کے بندھن میں بندھنے والے یوتھ فل دلہا کی عمر 90 سال ہے اور  دلہن  25 سال کی ہے۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نمودار ہوتے ہی  دھوم مچادی، صارفین کی جانب سے رنگا رنگ  تبصرے کیے جارہے ہیں۔ کچھ لوگ عمر کےکافی زیادہ فرق پر  بڑبڑاتے نطر آئے، کچھ نے حیرت کا اظہار کیا، کچھ تو بس جل ہی گئے تو کچھ نے نوے سالہ نوجوان کی زندہ دلی اور دلہن  کے حسن کی داد دی۔

 کچھ نے دل موہ لینے والے مزاحیہ  تبصرے کیے اور کچھ نے دونوں کو طویل خوشیوں بھرے ازدواجی زندگی کے سفر  کے لئے دعاؤں کا زادِ راہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بہترین عمر ہے، اب سارا دن باہر گھوم پھر کر دھوکا دینے کا امکان ہی نہیں رہا‘۔ ایک صارف نے کہا کہ ’وہ آخرکار سیٹل ہونے کے لیے تیار ہوگئے‘۔