ویب ڈیسک : میکسیکو نیوی کے طیارے کی امریکی ساحل پر گر کر تباہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن نیوی نے تصدیق کی ہےکہ اس کا ایک طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔ میکسیکن نیوی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ میڈیکل ٹرانفسر کے دوران پیش آیا۔
میکسیکن نیوی کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 4 نیوی کے افسران اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوئے اور2 محفوظ رہے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔