ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور: رواں ہفتے سے بسنت کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا

 لاہور: رواں ہفتے سے بسنت کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں بسنت کے حوالے سے انتظامیہ نے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے سے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شہر میں پتنگ اور ڈور بنانے والے اور فروخت کنندگان کے لیے آن لائن رجسٹریشن بھی اسی ہفتے شروع ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ہی پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت دی جائے گی،پتنگ اور ڈور کی فروخت کے لیے اندرون شہر مخصوص مقامات پر اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے پتنگ اور ڈور بنانے کا اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق، پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت صرف شیڈول ون کے تحت ہوگی۔

اس سال ڈیڑھ تاوا گڈا اور ساڑھے 4 گٹھ کی پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پتنگ اور ڈور شہر کے کسی بھی مقام پر تیار کیے جا سکیں گے، تاہم انتظامیہ کو جگہ کی پیشگی اطلاع دینا لازم ہوگی۔

مزید یہ کہ، پتنگ اور ڈور بنانے والے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ بسنت کے موقع پر تمام سرگرمیاں محفوظ اور منظم طریقے سے انجام پائیں۔