ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو جان سے ماردیا

بھارت: طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو جان سے ماردیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی شہر بنگلورو میں شوہر نے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر بیوی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو چکی تھی، شوہر بالاموروگن نے بیوی بھونیشوری کو طلاق کا نوٹس بھیجنے پر جان سے ماردیا، بعدازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

40 سالہ شخص ڈگری کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر تھا اور اس سے قبل ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا تھا لیکن گزشتہ چار سال سے بے روزگار تھا، 39 سالہ بھونیشوری، یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر تھیں۔

جوڑے نے 2011 میں شادی کی اور ایک نجی سافٹ ویئر کمپنی میں شمولیت کے بعد 2018 میں بنگلورو چلے گئے، دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہنے والے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔

گولی مارنے کے بعد بھونیشوری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔