ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس :سی ٹی او آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب،   مسیحی اہلکاروں میں عیدی  تقسیم

کرسمس :سی ٹی او آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب،   مسیحی اہلکاروں میں عیدی  تقسیم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سی ٹی او آفس میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید نے مسیحی اہلکاروں کیساتھ ملکر کیک کاٹا۔
 اس موقع پر سی ٹی اولاہورنےمسیحی اہلکاروں کومبارکباد کیساتھ عیدی بھی تقسیم کی۔
 تقریب میں ایس ایس پی سٹی زون مقصود لون، ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصورالحسن و دیگر نے شرکت کی۔
سی ٹی لاہور نے کرسمس کی آمد پر تمام ٹریفک اہلکاروں میں انعامات اور عیدی بھی تقسیم کی۔
تقریب سے خطاب میں سی ٹی او  ڈاکٹر اطہر وحید نےکہا کہ لاہور ٹریفک پولیس میں 53 کے قریب مسیحی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،مسیحی اہلکاروں سے انکے مذہبی تہواروں پر مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکار ایک فیملی کی مانند ہیں،ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر مسیحی پولیس ملازمین نے بھی قربانیاں دی ہیں۔